خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر قرار،اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

پیر جون 20:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا کنویئر قرار دے دیا ۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کے 26مارچ کے حکم نامے کو چیلنج کیے جانے کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

فاضل بینچ نے جب سماعت شروع کی تو ایم کیوا یم کنویئر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے سینئر قانون دان فروغ نسیم جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے بابر ستار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ واضع رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 17اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا پیر کے روز عدالت عالیہ اسلام نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کی استدعا مسترد کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا کنویئر مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں ۔