Live Updates

65 برس سے زائد عمر کے تمام شہری مفت سفر کر سکیں گے،پاکستان ریلوے کا اعلان

پیر 11 جون 2018 20:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) پاکستان ریلوے نے چھوٹی عید پر بزرگ شہریوں کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کر دیا، 65 برس اور زائد عمر کے تمام شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز میں مفت سفر کر سکیں گے۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق وزیر ریلویز روشن خورشید بروچہ کی ہدایت پر پیکج کا اعلان کیا گیا، پاکستان ریلویز نے سینئر سیٹیزن (فری آف کاسٹ) عید پیکج کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ تمام ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹس کو عملدرآمد کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا گیا،شناختی کارڈ کی نقل پر ایڈوانس بکنگ اور ای ٹکٹنگ بھی مفت ہو گی،دوران سفر اوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا جبکہ دوران سفر اوریجنل شناختی کارڈ نہ دکھانے پر بغیر ٹکٹ تصور کیا جائے گا۔ریلوے اسٹیشن پر شناختی کارڈ دکھانے پر بزرگ خواتین اور مردوں کو بغیر کرایہ لئے ٹکٹ جاری کر دیا جائے گا۔پاکستان ریلوے تمام مسافروں کو عید کے پہلے اور دوسرے دن پہلے ہی تیس فیصد رعائیت کا اعلان کر چکا ہی۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :