طارق فضل چوہدری نے حلقہ این اے 52 اور 53 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

پیر جون 20:10

طارق فضل چوہدری نے حلقہ این اے 52 اور 53 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق ایم این اے طارق فضل چوہدری نے حلقہ این اے 52 اور 53 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ،طارق فضل چوہدری سابق وزیر کیڈ اور مسلم لیگ نون کے امیدوار ہیں ۔ریٹرننگ آفیسر نے اعتراض اٹھاتے ہوئے انہیں کہا کہ اپ اپنے شناختی کارڈ والا نام نامزدگی فارم پر لکھیں،آپ نے فارم پر ڈاکٹر فضل لکھا ہے،کاغذات میں ڈاکٹر نہیں چلے گا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملک کے جمہوری نظام کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے تاریخ کا خوش ائندہ ہے،،پاکستان مسلم لیگ (ن)آئندہ انتخابات میں بھی جیتے گی،بروقت الیکشن کو یقینی بنایا جائے گا ،تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے دی جانے الیکشن ریفارمز پارلیمنٹ کا حصہ بن چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن)تین حلقوں سے الیکشن لڑ رہی ہے ، پتہ چلا ہے خان 53 سے الیکشن لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں ، ہم عمران خان کو خوش آمدید کہتے ہیں،،حلقہ این اے 53 سے مسلم لیگ جیتے گی۔

طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی مسلم لیگ بنی گالہ سے جیتی تھی آگے بھی جیتے گی ، مسلم لیگ کے پارلیمانی بورڈ میں انٹرویوز جاری ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف ان اجلاس کی قیادت کر رہے ہیں ، بہت سے فیصلے ہو چکے ہیں چند رہ گے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کی ہوئی ہے ،،پرویز مشرف پاکستان میں آکر مقدموں کا سامنا کریں ، نواز شریف کو جب قانون نے بلایا وہ عدالتوں میں پیش ہوئے،،نوازشریف اور ان کے خاندان پر نئے الزامات لگائے جا رہے ہیں، نہ وہ الزامات ثابت ہوئے اور نہ ہوں گی۔