کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا

پیر جون 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا ،شہر کے کئی علاقوں میں رات گئے سے بجلی بند، کالا پل چینسر گوٹھ اعظم بستی محمود آباد پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی اور دیگر علاقوں میں رات 5 بجے سے بجلی بند رہی، بجلی بند ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کی فراہمی بھی بند ہوگئی۔

شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگ گئے کے الیکٹرک کے تمام شکایتی نمبر بند شہری شکایت کرنے سے بھی محروم ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سحری افطاری سمیت ہر وقت بجلی بند رہتی ہے کے الیکٹرک والوں کو کئی شکایات کی کوئی سننے کو تیار نہیں کیبل سسٹم نصب کرنے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کئی گھنٹے کی جارہی ہی