جولائی ووٹ کی عزت اور حرمت کا دن ہے اس روز پاکستان کے کروڑوں ووٹرز اپنی امانت اہل لوگوں کے سپرد کریں گے ، پاکستان مسلم لیگ (ن)

پیر جون 20:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیدوار این اے 110‘ پی پی 111 اور پی پی 117 چوہدری کاشف رندھاوا نے کہا کہ 25 جولائی ووٹ کی عزت اور حرمت کا دن ہے اس روز پاکستان کے کروڑوں ووٹرز اپنی امانت اہل لوگوں کے سپرد کریں گے ‘ مسلم لیگ ( ن) نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ڈیلیور کیا ہے جس کی مثالیں ملک کے طول و عرض میں دیکھی جا سکتی ہے ۔

حکومت نے اپنے وعدوں کی مکمل پاسداری کرنے کی عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔انہوںنے کہا کہ تبدیلی دعوی کرنے والے اقتدار کی ہوس میں ا پنے ضمیر کا سودا کر چکے ہیں جس کا ثبوت ٹکٹوں کی تقسیم سے واضح ہو گیا ہے پی ٹی آئی نے 178 سیٹوں پر ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کیا ہے جن میں سے صرف 23 پارٹی کارکن ہیں جبکہ 155 پیپلزپارٹی ‘ ( ن ) لیگ اور (ق ) لیگ سے نکالنے جانے والے کوڑا کرکٹ ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان کو صرف مال دار لوگ چاہیں ان کے گرد آپ کو پارتی کارکن نظر نہیں آئیں گے بلکہ دولت مند نظر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دولت اور اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو چکے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے کارکنوں کو ٹکٹ نہ دے کر تبدیلی کے تمام دعوے پر خاک اڑا دی ہے جس کی واضح مثالیں ملک بھر میں ٹکٹوں کی غلط تقسیم پر احتجاج ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ٹکٹ برائے فروخت کرکے اپنے کارکنوں کے گلا گھونٹ دیا ہے