نوازشریف کی احتساب عدالت کے 5 جون کے فیصلے کیخلاف درخواست (کل) سماعت کیلئے مقرر

پیر 11 جون 2018 20:24

نوازشریف کی احتساب عدالت کے 5 جون کے فیصلے کیخلاف درخواست (کل) سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت کے 5 جون کے فیصلے کیخلاف درخواست (کل) منگل کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ (آج) منگل کو سماعت کریگا، عدالت نے نوازشریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہمیں لندن فلیٹ ریفرنس میں دفاع پہلے ظاہر کرنے پر مجبور کیا گیا جبکہ تینوں ریفرنسز میں اثاثے بنانے کا ایک ہی الزام لگایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کے اہم گواہ واجد ضیاء کا بیان بھی تینوں ریفرنسز میں ایک ساتھ اور تینوں ریفرنسز کو یکجا ہونا چاہیے تھا، واجد ضیاء العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں بھی اپنا بیان مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے ہماری درخواست مسترد کر کے خلاف قانون فیصلہ جاری کیا، واجد ضیاء کا تینوں ریفرنسز میں ایک ساتھ بیان ریکارڈ نہ کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔