ڈیرہ مراد جمالی ،پولیس کی بر وقت کارروائی، چوری کی کوشش ناکام ،فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک

پیر 11 جون 2018 20:26

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) سیال محلہ ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ شب پولیس کی بر وقت کاروائی سے چوری کی کوشش ناکام ،فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ملزم سید عمران علی شاہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ سیال محلہ میں چوری کے غرض سے گھر میں گھسنے کی کوشش میں تھا کہ 15پولیس مددگار موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

جوابی کاروائی میں ملزم سید عمران علی شاہ گولی لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گے۔ واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کی تاہم زخمی ملزم سید عمران شاہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ملزم سے ٹی ٹی پستول بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم پولیس تھانہ میر حسن۔ پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی اور پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کو چوری اور ڈکیتی کے کئی کیسز میں مطلوب تھا۔