تحریک انصاف ضلع نارووال میں ٹکٹو ں کی غیر منصفانہ تقسیم پر پارٹی میں اختلاف کھل کر سامنے آ گئے

کرنل(ر) جاوید صفدر کاہلوں کی زیر صدارت ناراض گروپ کی اہم میٹنگ ،ضلع بھر کے ٹکٹوں کے امیدواروں نے بھرپور شرکت کی، آزاد گروپ تشکیل دے دیا گیا

پیر جون 20:29

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) تحریک انصاف ضلع نارووال میں ٹکٹو ں کی غیر منصفانہ تقسیم پر پارٹی میں اختلاف کھل کر سامنے آگئے، این ای78سے امیدوار تحریک انصاف کرنل(ر) جاوید صفدر کاہلوں کی حویلی پر ناراض گروپ کی اہم میٹنگ ،ضلع بھر کے ٹکٹوں کے امیدواروں نے بھرپور شرکت کی،گرینڈ الائنس تشکیل پا گیا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان ،گرینڈ الائنس آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والوں کی بھر پور سپورٹ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مستند ٹکٹ ہولڈ راور رہنما کرنل(ر) جاوید صفدر کاہلوں کی خصوصی کال پر ضلع بھر کے امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی نے شرکت کی،شرکت کرنے والوں میںشکر گڑھ ،ظفروال سے چوہدری طارق انیس،اکمل سرگالہ،اشفاق تاج،امین خان،گلزار آف دیال پور،جاوید مختارٰ باجوہ، عمر شریف،فیاض بسراو دیگر نے بھرپور شرکت۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آزاد گروپ کی جانب سے امیدوار این اے 78 کرنل(ر) جاوید صفدر کاہلوں نے کہا کہ غیر منصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم پر ایک گرینڈ الائنس تشکیل دیا ہے ،جسے آزد حیثیت حاصل ہو گی قومی و صوبائی اسمبلی میں مضبوط پینل میدان میں اتارے جائیں گے جو پوری قوت کے ساتھ الیکش لڑیں گے۔ این اے 77سے چوہدری طارق انیس اور این اے 78سے جاوید صفدر کاہلوں الیکشن میں حصہ لیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے ابھی امیدواران کا اعلان نہیں کیا گیا۔