دریاخان ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران امیدواروں کے ساتھ آنے والے ہجوم میں جیب تراش گروہ سرگرم درجنوں افراد کی جیبیں صاف ہزاروں کی نقدی اور قیمتی موبائلز سے محروم کردیا

پیر 11 جون 2018 20:30

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران امیدواروں کے ساتھ آنے والے ہجوم میں جیب تراش گروہ سرگرم درجنوں افراد کی جیبیں صاف ہزاروں کی نقدی اور قیمتی موبائلز سے محروم کردیاتفصیلات کے مطابق دریاخان میں کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالوں کے ساتھ آنیوالوں ووٹروں سپورٹروں کے ہجوم میں گھس کرجیب تراش گروہ جیبیں صاف کرنے میں لگا ہوا ہے گزشتہ تین روز کے دوران درجنوں افراد کی جیبیں کٹ گئیں جن سے ہزاروں روپے اور قیمتی موبائلز نکالے گئے پولیس اہلکارکو اطلاع دی گئی مگرکوئی جیب تراش ہتھے نہ چڑھ سکا

متعلقہ عنوان :