پاکستان ریلوے نے 65سال اور اس سے زائد عمرکے لوگوں کے لیے عید کے تین روز فری سفر کا پیکج ا نائونس کر دیا

پیر 11 جون 2018 20:30

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پاکستان میں پہلی بار پاکستان ریلوے کی جانب سے 65سال اور اس سے زائد کی عمرکے لوگوں کے لیے عید کے پہلے ،دوسرے اور تیسرے دن فری سفر کا پیکج انائونس کر دیا۔اگراصل شناختی کارڈنہ بھی ہو تو شناختی کی کاپی پر بھی بکنگ ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اور بکنگ ہر قسم کی کلاسز میں ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے 65سال اور اس سے زائد کی عمر کے لوگوں کے لیے عید کے پہلے،دوسرے اور تیسرے دن فری سفر کا پیکج دیا گیاہے۔شناختی کارڈ کی کاپی پر بھی بکنگ ہو سکتی ہے ۔بکنگ ہر قسم کی کلاس اکانومک،بزنس کلاس ،لویرٴاے۔سی،سٹینڈرڈاے۔سی۔میں ہو سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :