ضلع سرگودھا میں قومی اسمبلی کے 5اور پنجاب اسمبلی کے 10حلقوں میں ہونیوالے انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ریئٹرننگ آفیسران کو جمع کروادیئے

پیر 11 جون 2018 20:30

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ضلع سرگودھا میں قومی اسمبلی کے 5اور پنجاب اسمبلی کے 10حلقوں میں ہونیوالے انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کا رئٹرننگ آفیسران کا دفاتر میںآخری روز رش رھا اُمیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ریئٹرننگ آفیسران کو جمع کروادیئے جن میں نئے امیدواروں کے علاوہ پرانے برج بھی سامنے آگئے اُمیدواروں میںحلقہ این اے 90سے سابق وفاقی وزیرمملکت وپیپلز پارٹی کے رہنما تسلیم احمد قریشی ،سابق وفاقی پالیمانی سیکرٹری مسلم لیگ (ن) کے راہنما چوہدری حامد حمید ، حاجی ملک محمد اسلم چھیلا( سابق ایم این اے ) سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر لیاقت علی خان ، ریحانہ گل ،پی ٹی آئی کی راہنما سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز،ممتاز اختر کاہلوں ،اعجاز اختر کاہلوں ،بیئرسٹرعبداللہ ممتاز ،سابق تحصیل ناظم ملک شعیب اعوان ،مہر منصور حیات،نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیے این اے 89سے مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر مملکت پارلیمانی امور بیئرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا ، مناظر علی رانجھا ،پی ٹی آئی کے اُسامہ غیاث میلہ ،مہر انصر ہرل،پیپلز پارٹی کے اویس علی مڈھیانہ ،ایم ایم اے کے زبیر گوندل ،حلقہ این اے 91سے مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ،ڈاکٹر نجف علی بھٹی ،چوہدری محمد علی گجر ،پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری عامر سلطان چیمہ ،ایم ایم اے کے چوہدری فرحان گجر ،این اے 92مسلم لیگ (ن ) کے سابق ایم این اے شفقت حیات بلوچ ،عنصر عباس بلوچ،پی ٹی آئی کے ظفراحمد قریشی ،مظہر احمد قریشی ،میاں نوراحمد کلیار ،اصغر حیات کلیار ،سابق ایم این اے جاوید حسنین شاہ (آزاد)جبکہ این اے 88سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ندیم افصل چن ،خالقدادپڑھار ،مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر مختار بھرتھ،فاروق بہاوالحق شاہ ،سابق ایم این اے ہارون احسان پراچہ ،ایم ایم اے کے چوہدری میسر احمد گجر شامل ہیں ۔