ایس آئی یو ٹی میں سات مریضوں کے جگر کے کامیاب ٹرانسپلانٹ کر دئیے گئے

پیر 11 جون 2018 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) سندھ انسٹیٹیو ٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(SIUT)میں گزشتہ ہفتے، سات جگر کے مریضوں کے کامیاب ٹرانسپلانٹ کئے گئے۔ یہ ٹرانسپلانٹ سرجری ایران سے آئے ہوئے دو سرجنز اور SIUTکے تین سرجنز نے مشترکہ طور پر سرانجام دئیے۔تمام ٹرانسپلانٹ مفت کئے گئے جس کی بنیاد SIUTکا فلسفہ ہے کہ مریض کا علاج مفت اور عزت نفس کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے ذرائع کیمطابق آپریشن کئے گئے دو مریض کم عمر تھے اور ان کی عمر بالترتیب دس اور گیارہ سال تھی۔جگر ٹرانسپلانٹ کے لئے عضو عطیہ کرنے والوں میں مریضوں کے ماں ، با پ اور بھائی بہن شامل ہیں جو رو بصحت ہیں۔ تمام مریضوں کا تعلق اقتصادی طور پر نچلے طبقے سے تھا اور وہ طویل سفر طے کرکے جنوبی پنجاب، بلوچستان اور اندورن سندھ سے آئے تھے۔ یہ مریض عمومی طور پر جگر کے ٹرانسپلانٹ کے اخراجات کی خطیر رقم برداشت کرنے سے قاصر تھے۔