کراچی،بجنورکوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی اسکیم 33 پر قبضہ کا معاملہ

ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ملیر کیجانب سے 2011میں جاری کئے گئے حکم نامے کی تعمیل نہ ہوسکی 8سال سے التوا کا شکار کیس میں ایس ایچ او سہراب گوٹھ و اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ گلزار ہجری عدالتی حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام ہوگئے

پیر 11 جون 2018 20:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) بجنورکوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی اسکیم 33 پر قبضہ کا معاملہ ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ملیر کیجانب سے 2011میں جاری کئے گئے حکم نامے کی تعمیل نہ ہوسکی۔ 8سال سے التوا کا شکار کیس میں ایس ایچ او سہراب گوٹھ و اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ گلزار ہجری عدالتی حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام ہوگئے۔ ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ ملیرمیں بجنورکوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی اسکیم 33 پر قبضہ سے متعلق کیس کی۔

سماعت کے۔موقع پر مختیارکار ونگراں تپیدار گلزار ھجری اسکیم 33 عدالت میں پیش ہوئے۔مختیار کار گلزار ہجری کیجانب سے سوسائٹی کی زمین خالی نہ ہونے کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا سوسائٹی کی زمین خالی کرانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرایسٹ گلزار ہجری نے پولیس، رینجرز، اینٹی انکروچمنٹ و دیگر اداروں کے ساتھ 12 جون کو میٹینگ کال کی ہے۔

(جاری ہے)

میٹینگ میں سوسائٹی کی زمین کو خالی کرانے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائیگی۔لہذٰا عدالت سے استدعا کیجاتی ہے کہ مزید مہلت دی جائے۔سماعت کے دوران ایس ایس پی ملیر،ایس ایس پی اینٹی انکروچمنٹ کی غیر حاضری پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں ناظر ملیر کورٹ سمیت متعلقہ اداروں کو 26جون تک زمین خالی کرانے کے حوالے سے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر ایسٹ گلزار ہجری پولیس ، رینجرز، ایس ایس پی اینٹی انکروچمنٹ سیل ناظر ملیر کورٹ کومدد فراہم کرتے ہو?زمین کو فوری طور پر خالی کرا?یں۔عدالت نے متعلقہ اداروں کو زمین خالی کرانے کیل?ے مہلت دیتے ہو? رپورٹ 26جون کو طلب کرلی۔