Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا نعرہ ’’دو نہیں، ایک پاکستان‘‘ ہمارے منشور کا آئینہ ہے، خرم شیر زمان

تحریک انصاف کمزور اور مفلس طبقے کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، ہم غریبوں کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں،جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف کراچی

پیر 11 جون 2018 20:35

پاکستان تحریک انصاف کا نعرہ ’’دو نہیں، ایک پاکستان‘‘ ہمارے منشور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے سابق پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا نعرہ ’’دو نہیں، ایک پاکستان‘‘ ہمارے منشور کا آئینہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کمزور اور مفلس طبقے کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

ہم غریبوں کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین انصاف کے علمبردار ہیں اور تحریک انصاف مساوات کا درس دیتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف میں جتنے بھی لوگ آرہے ہیں، وہ چیئرمین عمران خان کے نظرئیے سے متاثر ہو کر ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف امن پسند اور صلح جو سیاسی پارٹی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں لوگ اپنی مرضی سے آتے اور سیاسی جدوجہد کر تے ہیں۔

پارٹی ٹکٹ کسی بھی سیاسی رہنما کی ترجیح نہیں ہونی چاہئے۔ ہم پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے حکومت میں رہ کر یا محض پارٹی کا حصہ بن کر بھی جدوجہد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی منشور عوام کے دل کی آواز ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عوام کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور انہیں حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اقتدار میں آئے تو کرپشن کرنے والوں کی خیر نہیں۔ ہم تمام بدعنوانوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس پاکستا ن میں لائیں گے اور اسے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔ #
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات