کراچی،پاکستانی روپے کی بے قدری اور امریکی ڈالر کی اڑان حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسی اور کرپشن کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

پیر 11 جون 2018 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی سندھ اور ایم ایم اے کے این اے 256 پر نامزد امیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ پاکستانی روپے کی بے قدری اور امریکی ڈالر کی اڑان حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسی اور کرپشن کا نتیجہ ہے، اہل اور خوف خدا رکھنے والی قیادت ہی ملک کو موجودہ معاشی و سیاسی بحران سے نجات اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں زون سوسائٹی کے تحت منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی روپے کی مسلسل بے قدری اور امریکی ڈالر 122 روپے تک پہنچ جانا ملک میں معاشی ترقی کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ڈالر کی اڑان کی وجہ سے قرض کے حجم میں بھی بے تحاشہ اضافہ اور مہنگائی بھی مزید بڑھے گی ۔رمضان کا آخری عشرہ مغفرت اورنیکیاں کمانے کا مہینہ ہے،ان قیمتی لمحات کو فضول کاموں میں ہرگزضایع نہیں کیا جائے۔