اوکاڑہ عید الفطر کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

ڈی پی او ،اہم مساجد عید گاہوں امام بارگاہوں پر سیکورٹی کے چارحصار سے گزرنا ہوگا ،حسن اسدعلوی،پچیس سو سے زائد اہلکار عید الفطر کی نماز کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیں گے

پیر 11 جون 2018 20:36

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) اوکاڑہ عید الفطر کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ڈی پی او ،اہم مساجد عید گاہوں امام بارگاہوں پر سیکورٹی کے چارحصار سے گزرنا ہوگا ۔حسن اسدعلوی،پچیس سو سے زائد اہلکار عید الفطر کی نماز کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے طیب سعید شہید پولیس لائن میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئے عید الفطر کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کا بڑامذہبی تہوار ہے نماز عید کے ضلع اوکاڑہ میں 841 مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جن میں عید الفطر کے 13اجتماع کھلے میدان میں ہونگے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا کہ اہم مساجد اور کھلے اجتماعات پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے میٹل ڈیٹکٹرکے ذریعے ہر فرد کی مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

نماز عید کے اوقات میں اوکاڑہ شہر کے اہم مقامات پر پولیس افسران واہلکاران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے ۔عیدالفطر کے موقع پر ضلع اوکاڑہ کے داخلی وخارجی راستو ں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ مساجد ، عباد ت گاہوں ، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر پولیس اہلکاراں کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔

پولیس افسران واہلکار مرحلہ وائز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ایلیٹ فورس اورموٹر سائیکل ا سکواڈ عید کی نماز کے اوقات میں متواتر گشت کریںگے نماز عید کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مسلح اہلکار بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں بھی گشت کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور تفریح گاہوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گااور دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت لاپراہی ہر گز براشت نہیںکی جائے گی*

متعلقہ عنوان :