Live Updates

اوکاڑہ کینٹ، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

پی پی 189اوکاڑہ سٹی سے سابق سٹی ناظم حاجی عبد الستار مغل نے آزاد ،چوہدری منیب الحق ایڈووکیٹ نے پی ایم ایل (ن) اور چوہدری سلیم صادق نے پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

پیر 11 جون 2018 20:36

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) پی پی 189اوکاڑہ سٹی سے سابق سٹی ناظم وسماجی راہنما حاجی عبد الستار مغل نے آزاد ،چوہدری منیب الحق ایڈووکیٹ نے پی ایم ایل (ن) اور چوہدری سلیم صادق نے پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ 189اوکاڑہ سٹی کی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کے لیے سابق سٹی ناظم ومعروف سماجی راہنما حاجی عبد الستار مغل نے آزاد اور کونسلر چوہدری منیب الحق ایڈووکیٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)،صدرمرکزی انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق نے پاکستان تحریک انصاف ، سٹوڈنٹ لیڈر آصف خاں بلوچ نے پاکستان پیپلزپارٹی اوررائو مقصوداحمد نے تحریک لیبک پاکستان سمیت دیگر امیدواروں نے بھی اپنے اپنے کاغذات جمع کروائے دیے ہیں *
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات