جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام کی کاروائی

دبئی جانے والے پاکستانی مسافر کے قبضہ سے 85755 اماراتی درھم 650 امریکن ڈالر برآمد کر کے مسافر کو گرفتار کر لیا

پیر 11 جون 2018 20:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پاکستان کسٹم پریونٹو کے جناح انٹرنیشنل ایر پورٹ ڈیپارچر پر تعینات عملے نے فلائٹ دبئی کی پرواز FZ 330سے دبی جانے والے سمیع اللہ نامی پاکستانی مسافر کے قبضہ سے 85755 اماراتی درھم 650 امریکن ڈالر برآمد کر کے مسافر کو گرفتار کر لیا ھے برامد شدہ غیر ملکی کرنسی کی پاکستانی روپے میں مالیت 2795430 روپے ہے ملزم کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیشی کی جا رہی ھے۔#