بی این پی بلوچستان کے عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہے ،حاجی محمد ہاشم نوتیزئی ودیگر

پیر 11 جون 2018 20:52

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے دو سو اڑسٹ حاجی محمد ہاشم نوتیزئی،بابو انور نوتیزئی،سردار عبدالخالق نوتیزئی، ایڈوکیٹ محمد اسماعیل پیرکزئی،حاجی غلام حسین بلوچ، ندیم بلوچ،اصغر ملنگزئی و دیگر پارٹی رہنماوں نے بلوچ ہاوس خاران میں پارٹی کے کارکنوں سے کہا ہے کہ بی این پی بلوچستان کی عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہے ،عوام بی این پی اور انکی ہردلعزیز قیادت کو دکھوں کا مداوہ جماعت تصور کرتے ہوئے محبت کا اظہار کرتی چلی آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار دورہ خاران کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔میر ہاشم نوتیزئی و دیگر نے کہا کہ بی این پی ایک نظرہاتی سیاسی جماعت ہے جو بلوچستان کے اجتماعی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے انھوں نے کہا کہ الیکشن مہم کو بھرپور انداز میں چلائینگے عوام سچائی اور خلوص نیت کی بنیاد پر پارٹی کو ووٹ کریگی کارکن پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیئے ذہنیی طور پر تیار ہے اور آنے والے دنوں میں کارکنوں کی محنتیں ضائع نہیں ہوگی.انھوں نے کہاکہ رخشان بیلٹ میں بی این پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت عوام کی دوستی کا ثمر ہے اور انشا اللہ پچیس جولائی کو بی این پی بلوچستان بھر میں کامیابی حاصل کریگی۔