جامعہ بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم کا انعقاد

پیر 11 جون 2018 20:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) جامعہ بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم کا انعقاد جامعہ بلوچستان کے کمیٹی روم میں ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال تھے۔ تقریب میں ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، ایچ ای سی کے نمائندگان، جامعہ کے رجسٹرار سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں بوائز اور گرلز کالجز کے طلباء و طالبات کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ وائس چانسلر نے لیپ ٹاپ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب راغب کرنے کے لئے ایچ ای سی کی تعاون سے لیپ ٹاپ پورے صوبے کے کالجز میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے دوسرے مرحلے میں کوئٹہ کے کالجز اور جامعات کے طلباء و طالبات کو جامعہ بلوچستان کی توسط اور ایچ ای سی کے تعاون سے لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں اور امید ہے کہ طلبہ ان تعلیمی مواقعوں سے استفادہ کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ذرائع کو اپنی تعلیم معیار کی بہتری اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے سرف کریں گے۔

کیونکہ جدید ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی نے فاصلوں کو محدود کردیا ہے جس کے تحت ہم دنیا کے کسی بھی تعلیمی زرائع تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور تیز ترین دور کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ ہم وقت کے ساتھ چلیں۔ آخر میںمہمان خصوصی، ڈین فیکٹیز اور اساتذہ نے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیں۔