چوہدری نثار نے چپ توڑ دی، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے اور پارٹی ٹکٹ نہ لینے کا اعلان

․نواز شریف یہ کہہ کر بینظیر شہید کی مخالفت کرتا تھا کہ عورت کا راج نہیں ہونا چائیے اور آج اپنی ہی بیٹی کو پارٹی پرمسلط کر دیا, میں نے منہ کھولا تو یہ شریف کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے،کارنر میٹنگ سے خطاب

پیر جون 20:53

چوہدری نثار نے چپ توڑ دی، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے اور پارٹی ٹکٹ نہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے اور پارٹی ٹکٹ نہ لینے کا اعلان کر دیا, اس بات اظہار آج اڈیالہ روڈ ایک کارنر میٹنگ میں کیا, ادھر نون لیگ کی طرف سے بھی چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دینے کا اعلان سامنے آیا ہی, سوموار کو دن تاج محل مارکی اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں چوہدری نثار نے مقامی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ازاد الیکشن لڑیں گے اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے کیونکہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دییے ہیں, انہون نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی میں 10 خامیاں ہیں تو نون لیگ میں 100 سے بھی زائد ہیں, مزید اپنی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف یہ کہہ کر بینظیر شہید کی مخالفت کرتا تھا کہ عورت کا راج نہیں ہونا چائیے اور آج اپنی ہی بیٹی کو پارٹی پرمسلط کر دیا, مزید کہا کہ اگر میں نے منہ کھولا تو یہ شریف کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گی, 34.سال کی رفاقت کا خیال آجاتا ہی, کارکنان کی جانب سے پی-ٹی-آئی میں شمولیت کے جواب میں کہا کہ الیکشن پر توجہ دیں زیادہ بہتر فیصلہ کروں گا, چوہدری نثار علی خان نے چپ توڑتے ہوئے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا.