Live Updates

مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دیں

پیر 11 جون 2018 21:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دیں ، مسلم لیگ(ن) نے 7، پیپلزپارٹی نے 9، تحریک انصاف نے 9، ایم ایم اے نے 10،ایم کیو ایم پاکستان نے 2، مسلم لیگ (ق)نے 4، اے این پی ، پاک سرزمین پارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے تین تین ناموں پر مشتمل فہرست جمع کرائی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں نے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دیں جن میںمسلم لیگ (ن) ، پاکستان تحریک انصاف ، پی پی پی،ایم کیوایم پاکستان،اے این پی جی ڈی اے ،ایم ایم اے، مسلم لیگ (ق) اور پاک سرزمین پارٹی شامل ہیں ،پی پی پی نے قومی اسمبلی کے لئے 9اقلیتی امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کرائی جن میں رمیش لعل،نویدعامر،عمران آفاق،چوہدری شان ،پہلاج ،حناگلزار،ولیم عنایت،صابراقبال اور پیٹرجون شامل ہیں ،ن لیگکی جانب سے جمع کرائی گئی فہرست میں درشن لال،کھیل داس ،اسفندیاربھنڈارا ،نیلسن عظیم،اریش کمار،شام سندراورپیٹرک شامل ہیں ،پاکستان تحریک انصاف نے لال چند ، شنیلا رتھ ، رمیش کمار ، جے پرکاش ، جمشید تھامس، ہریش کمار ،جارج کلیمنٹ ، سیمسن اعجازاور بابر شہزاد کے ناموں پر مشتمل ترجیحی فہرست جمع کرائی ،ایم ایم اے کی جانب سے جیمز اقبال ، پرویز مسیح ، آسیہ ناصر ، حنیف لعل، اکرم وقار ، سریش، یونس سوہن ، شہزاد کندن، ناصرمسیح، اور سنیل جارج کے ناموں پر مشتمل ترجیحی فہرست جمع کرائی گئی ، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سنجے پروانی اور منگلاشرما کے ناموں پر مشتمل فہرست جمع کرائی گئی، اے این پی ، پاک سرزمین پارٹی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے تین تین ناموں پر مشتمل فہرست جمع کرائی گئی جبکہ مسلم لیگ (ق) کی جانب سے 4ناموں پر مشتمل فہرست جمع کرائی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات