کوئٹہ،لوکل زکواة کمیٹی کوئٹہ14 کے چیئرمین محمد یار اور مستحقین حلقہ14 کاپریس کلب کے سامنے مظاہر ہ

پیر 11 جون 2018 21:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) لوکل زکواة کمیٹی کوئٹہ14 کے چیئرمین محمد یار اور مستحقین حلقہ14 پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے حلقے کا چیئرمین محمد یار ایک نہایت ہی شریف اور ایماندار شخص ہے اور حلقہ 14 کا مستقبل باشندہ ہے اور حلقہ کے مستحقین کے خواہشات کے مطابق محمد یار کو 25-01-2014 کو چیئرمین زکواة عشرہ کمیٹی مقر کیا گیا اور چیئرمین محمد یار نے اس طرح کام شروع کیا تقریباً عرصہ ڈیڑھ سال سے لو گوں کی خدمت کر تا رہا علاج معالجہ کی مد میں اور اسکالر شپ کے مد میں آخر کار زکواة عشرہ کمیٹی نمبر14 کے فنڈز کو بلاک کر دیا گیا ان کے فنڈز کو کمیٹی نمبر17 اور کمیٹی نمبر13 کے چیئرمینوں کو دینے کی ڈسٹرکٹ زکواة عشر کوئٹہ کے چیئرمین اور کا بینہ نے تیاری کی ہے اور چیئرمین محمد یار کو کہاں جا رہا ہے کہ تم خود اس علاقے کے نہیں ہے جبکہ محمد یار آباد آبائو اجداد سے یہاں پر مقیم ہے ہمارے علاقے کا اصل کمیٹی نمبر13 پر جسے ایک بااثر سیاسی بندے کے بیٹے کو چیئرمین بنا کر حوالے کیا تا کہ باپ کے الیکشن میں ووٹ کا اسٹینگ آسان ہو ں دوسرے طرف کمیٹی نمبر17 کا چیئرمین علاقے کا مشہور سیاسی لیڈر ہے کمیٹی نمبر17 اور کمیٹی نمبر13 کے بااثر سیاسی لوگ سے ملکر یار محمد کے کمیٹی کو بھی کسی سیاسی سر گرمی کیلئے استعمال کرنا چا ہتے ہیں اور ہم اہلیان محلہ وعلاقہ مستحقین کو موجدہ ریلیز ہونے فنڈز سے محروم کرنا چا ہتے ہیں ۔