بدین میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر مرزا گروپ ،جی ڈی اے اور آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات جمع کرائے گئے

پیر 11 جون 2018 21:27

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) بدین ضلع میں قومی اسمبلی کی 2اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز پیپلزپارٹی مرزا گروپ جی ڈی اے اور آزاد امیدوارں کے علاوہ پیپلزپارٹی کے ناراض رہنمائوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے اخری روز سابق اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمید مرزا نے ڈاکٹر زوالفقار مرزا اور اپنے حمایتیوں کے بڑے جلوس کے ہمراہ این اے 230 پی ایس 72/73 اور 74 پر اپنے کاغذات نامذدگی جمع کرایڈاکٹر زوالفقار مرزا نے این اے 229 پی ایس 73 اور 74 پر پیپلزپارٹی کے امیدواں حاجی تاج محمد ملاح نے پی ایس 73 بدین سے پیپلزپارٹی کے اسماعیل راہو نے گولارچی پی ایس 74 پر پیپلزپارٹی کے سید علی بخش پپو شا ان کی اہلیہ یاسمن شا پی ایس 73 ٹنڈوباگو سیپیپلزپارٹی کے بشیر احمد ہالیپوٹو نے پی ایس 70 ماتلی سے اپنے کاغذات نامذدگی جمع کرائے پیپلزپارٹی کے ناراض رہنما سابق ایم این اے کمال خان چانگ نے این اے 229 کے علاو پی ایس 70/73 اور 74 پر کاغذات نامذدگی جمع کرائے پی ٹی اء کے تاج محمد نے ماتلی سے قومی اور صوباء اسمبی کے لیئے پیپلزپارٹی کے ناراض سیریوال لغاری فیملی کے صغیر سریوال نے ماتلی کی صوبائی اسمبلی کے لیے ڈاکٹر زوالفقار مرزا ان کے فرزاند حسنین مرزا نے پی ایس 72 ٹنڈوباگو پی ایس 73 بدین ااور حسام مرزا نے پی ایس 70/73 اور 74 پر اس کے علاو پیپلزپارٹی کے امیدواں حاجی رسول بخش چانڈیو نے این اے 230 میراللہ بخش تالپور نے 72 سائیں بخش جمالی نے 73 اور دیگر نے گزشتہ روز اپنے کاغذات نامذدگی جمع کرائے تھے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کی ٹکٹوں کی تقسیم پر مقامی رہنمائوں میں اختلافات کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ اختلافات اور گروپ بندی کے باعث پیپلزپارٹی کے اکثر امیدوار اپنے کاغذدگی نامزدگی جمع کرانے الگ الگ آراوز کے پاس پہنچے جبکہ پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے اور ضلع صدر کمال خان چانگ نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ۔