عام انتخابات ، درجنو ں امیدواروں کے کوائف مشکوک قرار دیدئیے گئے ،سکروٹنی کا عمل شروع

پیر 11 جون 2018 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) اگلے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے درجنو ں امیدواروں کے کوائف مشکوک قرار دے دئیے گئے ، الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا ہے ،12ہزار سے زائد امیدواروں کے کوائف نیب ،ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک کو بھجوائے جا چکے ہیں ،کمپیوٹرائزڈ سسٹم نے درجنوں امیدواروں کے کوائف مشکوک قرار دے دئیے ہیں ،سکروٹنی سیل تمام ریکارڈ ریٹرننگ افسران تک پہنچا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق اگلے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال تیزی سے جاری ہے الیکشن کمیشن نے 12ہزار سے زائد امیدواروں کے کوائف نیب ،اسٹیٹ بنک اور ایف بی آر کو بھجوا دیے ہیں جبکہ اب تک 6ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق سکروٹنی سیل جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کر رہا ہے اور کمپویٹرائیزڈ سسٹم کی مدد سے درجنوں امیدواروں کے کوئف انتہائی مشکوک قرار دئے جاچکے -یہ تمام ریکارڈ ملک بھر کے تمام ریٹرنگ افسران کو تیزی سے پہنچائے جارہے ہیں تاکہ ریٹرنگ افسران 12 سے `19جون تک سکروٹنی پریڈ کے دوران اس ڈیٹا کو بروئیکار لا سکے گے ۔

۔۔۔اعجاز خان