چنیوٹ، بلاول بھٹو زرداری نے حلقہ این اے 100 سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے

پیر 11 جون 2018 21:33

چنیوٹ، بلاول بھٹو زرداری نے حلقہ این اے 100 سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں ..
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) بلاول بھٹو زرداری نے حلقہ این اے 100 چنیوٹ ون سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق 12 اگست 2017 کو چنیوٹ کا کامیاب دورہ کیا تھا اور جلسہ کی کامیابی پر بہت خوش ہوئے تھے اور بعد ازاں ملک بھر میں اس جلہ کی کامیابی کا ذکر کرتے رہے اور چند ماہ سے مقامی قیادت ان کے چنیوٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے رہے اور جماعت کے ایک کارکن غلام عباس ساقی نے بلاول بھٹو زرداری کے این اے 100 سے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفسیر سے حاصل کئے ہیںاور آخری تاریخ کے روز ان کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوئے ہیں ضلع چنیوٹ کے جیالوں میں بہت جوش وخروش پایا جاتا تھا ۔