چنیوٹ،حالیہ پانچ دہائیوں میں حکمرانوں نے ڈیم کی بجائے پاکستانیوں کوڈیم فول بنایا، سید نورالحسن شاہ

سازش کے تحت کالاباغ کی تعمیر سے شہرڈوب جانے کاشوشہ چھوڑا ، پاکستان کوبیرونی قرض کے سیلاب میں ڈبویاگیا،ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی

پیر 11 جون 2018 21:35

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) جماعت اسلامی چنیوٹ کے ضلعی نائب امیر سید نورالحسن شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پانچ دہائیوں میںجوبھی حکمران آیااس نے ڈیم کی بجائے پاکستانیوں کوڈیم فول بنایا۔طاقتورڈکٹیٹر بھی کالاباغ ڈیم بنانے میں ناکام رہے۔سیاستدان ڈیم کی بجائے دن رات پیسہ بناتے اوربیرون ملک منتقل کرتے رہے۔

ایک سازش کے تحت کالاباغ کی تعمیر سے شہرڈوب جانے کاشوشہ چھوڑا جبکہ پاکستان کوبیرونی قرض کے سیلاب میں ڈبویاگیا۔عوام آئندہ انتخابات میں اس جماعت کوووٹ دیں جوکالاباغ ڈیم کی تعمیر کادوٹوک اورپختہ ارادہ رکھتی ہو،انہوںنے مزید کہا کہ کالاباغ ڈیم کے دشمن پاکستان سے دوستی کادعویٰ نہیں کرسکتے۔پاکستان مزید پانی کے ضیاع کامتحمل نہیں ہوسکتا، ہمیںقومی ضروریات کے مطابق مزید ڈیم تعمیر کرناہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریری معاہدے کی روسے جو پانی پاکستان کاحق ہے بھارت اس پرقبضہ نہیں کرسکتا،اگرپاکستان کواپنے بنیادی حق کی بازیابی کیلئے بھارت کے ساتھ ایک فیصلہ کن جنگ کرنا پڑے گی توہم اس کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ ہم اپنے بچوں کوپیاس سے بلکتا اوراپنے کھیت کھلیانوں کوپانی کی بوندبوندکیلئے ترستا نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار کی طرف سے پاکستان کاپانی روکے جانا اوروہاں ڈیم تعمیرکرنا نوازشریف حکومت کی ملی بھگت کاشاخسانہ ہے ۔پاکستانیوں نے فوری کالاباغ ڈیم کی تعمیر کافیصلہ سنادیا ،اب ریاست اپنا کرداراداکرے ۔