چنیوٹ، حاجی محمد جمیل فخری نے پی پی 94 سے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ کاغزات نامزدگی جمع کروا دیے

شہر بچانے نکلے ہیں آو ہمارے ساتھ چلو، جمیل فخری سیاسی نہیں خدمت گزار بن کر آیا ہوں،شہریوں کو مایوس نہیں کروں گا، قافلے سے خطاب

پیر 11 جون 2018 21:35

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 94 حاجی محمد جمیل فخری نے آج سینکڑوں سپوٹران و کارکنان کے ہمراہ اپنے کاغزات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروا دیے۔ آج انکی رہائشگاہ محلہ گڑھا میں صبح سے ہی انکے سپوٹران انکے عزیز رشتہ دار دوست احباب جمع ہونے شروع ہو گئے تھے جنہوں نے حاجی محمد جمیل فخری کو قافلے کی صورت میں دعاوں کے ساتھ الیکشن 2018 کے لیے کاغزات نامزدگی جمع کروانے کے لیے روانہ کیا اس سے قبل حاجی محمد جمیل فخری نے مختصر سا خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہر بچانے نکلے ہیں آو ہمارے ساتھ چلو۔شہریوں کو مایوس نہیں ہونے دوں گا،سیاسی بن کر نہیں خدمت گزار بن کر آیا ہوں قافلے سے خطاب کرتے انہوں نے مزید کہا کہ سبز باغ دیکھانے والی سیاست کو دفن کرنا ہوگا شہریوں کو حقوق کے نام پر دھوکہ اور وسائل کے نام پر مسائل کا شکار کرنے والوں کا محاسبہ اب ضروری ہو چکا۔

(جاری ہے)

حاجی جمیل فخری نے تمام سیاسی جماعتوں کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ہم ذاتی مفادات نہیں اجتماعی مفادات اور شہریوں کے حقوق کی جنگ لڑنے نکلے ہیں ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے عوام کو عزت دو۔

سینکڑوں کارکنوں سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں کی ریلی میں شرکت پورے راستے عوام نے حاجی محمد جمیل فخری اور ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ سینکڑوں دوستوں کی موجودگی میں کاغزات نامزدگی جمع کروائے اور اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔