عام انتخابات ، پرویز مشرف نے 3، ڈاکٹر محمد امجد نی7 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے

پرویزمشرف چترال،لیہ اورکراچی جبکہ ڈاکٹر امجد اسلام آباد،چترال،بھکر،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال سے الیکشن لڑیں گے

پیر 11 جون 2018 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات شہزاد عربی ستی نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ سید پرویز مشرف ملک بھر سے تین اور پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سات قومی اور ایک صوبائی حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔خواتین اور اقلیتی نشستوں کی لسٹیں بھی جمع کروا دی گئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں شہزاد عربی ستی نے کہا کہعام انتخابات کے لئے پارٹی چیئرمین سید پرویز مشرف کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر1چترال،حلقہ نمبر188لیہ اور حلقہ نمبر247کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے گئے ہیں۔

پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر1چترال سے کورنگ کینڈیڈیٹ کی حیثیت سے اور اسلام آباد کے حلقوں52اور53،حلقہ نمبر98بھکر،حلقہ نمبر112ٹوبہ ٹیک سنگھ اور حلقہ نمبر 148ساہیوال سے جبکہ بھکر4کے صوبائی حلقہ نمبر92سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروا دی ہیں۔