میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں،آبائی علاقے کے لوگوں سے مختصر ملاقات میں اکثر وہ باتیں نہیں کیں جو میڈیا پر آئی ہیں ،صحت میں آفاقہ ہونے پر میڈیا میں آکر ساری صورتحال قوم کے سامنے رکھوں گا

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا تردیدی بیان

پیر 11 جون 2018 21:35

میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں،آبائی علاقے کے ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں ،پچھلے ایک ہفتے سے علیل ہوں اور کسی سیاسی عمل میں حصہ نہیں لیا،آبائی علاقے کے لوگوں سے مختصر ملاقات میں اکثر وہ باتیں نہیں کیں جو میڈیا پر آئی ہیں ،صحت میں آفاقہ ہوا میڈیا کے سامنے آئوں گا اور ساری صورتحال قوم کے سامنے رکھوں گا۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے تردیدی بیان میں چوہدری نثار نے کہاکہ میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں۔ پچھلے ایک ہفتے سے علیل ہوں اور کسی سیاسی عمل میں حصہ نہیں لیا۔ آج اپنے آبائی دیہات اور علاقے کے لوگوں سے ایک مختصر ملاقات ضرور ہوئی مگر وہ ایک نجی ملاقات تھی جس میں میڈیا موجود نہیں تھا۔ وہاں میں نے اکثر وہ باتیں نہیں کیں جو میڈیا پر آرہی ہیں۔ میڈیا سنی سنائی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کرے۔ میڈیا کے دوستوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جیسے ہی صحت میں آفاقہ ہوا میڈیا کے سامنے آئوں گا اور ساری صورتحال قوم کے سامنے رکھوں گا

متعلقہ عنوان :