ریسکیو 1122 اہلکار اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کرسرانجام دیتے ہیں،ملک اشفاق حسین

پیر 11 جون 2018 21:35

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو1122 چارسدہ ملک اشفاق حسین نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی عوام کو ریسکیو 1122 کی سروسز کی فراہمی جاری ہے ، ریسکیو1122 کے اہلکار اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کرسرانجام دیتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد اور ڈائریکٹر اپریشن ڈاکٹر محمد ایاز کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو1122 چارسدہ ملک اشفاق حسین کی سربراہی میں ریسکیو سروسز کے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

میڈیا کوا ٓ رڈ نیٹر عابد زرین کے مطابق اجلاس میں رمضان المبارک عوام کو فراہم کی جانے والی سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ملک اشفاق حسین نے کہا کہ ریسکیو اہلکار اپنے فرائض عبادت سمجھ کر رہے ہیں ۔رمضان میں بلا تفریق اور روکاوٹ کے عوام بروقت ریسکیو سروسز فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیواہلکاروں کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کے لئے خصوصی تربیت بھی جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین نے تمام اہلکاروں کی کار کردگی کو سراہتے ہو ئے واضح کیا کہ ریسکیو اہلکار رمضان المبارک میں اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہے۔

متعلقہ عنوان :