چمن ،سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ،تاریخ نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز

جمعیت علماء اسلام ،پشتونخوامیپ اوردیگرجماعتوں کے امیدواروںنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ، پی بی 23 پر 21امیدوار میدان میں ،این اے 263 پر 22 بائیس امیدوار الیکشن لڑنے کے لیے تیار

پیر 11 جون 2018 21:35

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) سرحدی شہر چمن میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ،تاریخ نامزدگی جمع کرانے کا آخری روزجمعیت علماء اسلام ،پشتونخوامیپ اوردیگرجماعتوں کے امیدواروںنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ،الیکشن میں کامیابی کے متضاد کے دعوے پی بی 23 پر 21امیدوار میدان میں جبکہ این اے 263 پر 22 بائیس امیدوار میدان میں کھود پڑے جس میں زیادہ ترامیدواروں کاتعلق آزاد سے ہیں جمعیت علماء اسلام کے امیدوارں مولانا محمدحنیف اورمولوی صلاح الدین ایوبی نے جلوس کی شکل میں کاغذات جمع کرائے تحصیل امیر اورضلعی عہدیداروں کی بڑی تعداد ساتھ تھی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے تیاریاں جاری ہیں جبکہ آج چمن میں انتخابی گہماگہمی آخری دن بھی جاری رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 جون کو آخری تاریخ اعلان کرنے پر دوبڑی سیاسی جماعتوںکے امیدواربھی منظرعام پر آگئے جس میں پشتونخوامیپ نے اپنے پرانے امیدواروں کو ہی میدان میں مقابلے کیلئے رکھا این اے 263 پر پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمودخان اچکزئی جبکہ پی بی 23 چمن پر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،عبدالقہار خان ودان اور عبدالمجید خان اچکزئی کو ہی رکھاگیا جنہوںنے آج کاغذات بھی جمع کئے جبکہ محمودخان اچکزئی کے کاغذات ان جگہ پارٹی رہنماء نے جمع کئے دیگر رہنمائوںنے خود اپنے کاغذات جمع کئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ جمعیت علماء اسلام کی جانب سے این اے 263 پر مولانا صلاح الدین ایوبی ،پی بی 23 چمن پر مولانا محمدحنیف کو ٹکٹیں جاری کی گئی دریں اثناء جمعیت علما ء اسلام کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے جمعیت علماء اسلام تحصیل چمن کے دفتر سے ایک بڑا جلوس برآمد ہوا جو کہ جوڈیشل کمپلیکس چمن تک نعرے بازی کرتے ہوئے پہنچ گئی اور کاغذات نامزدگی جمع کرائے این اے 263 پر مولانا صلاح الدین ایوبی کا متبادل حاجی امان اللہ جبکہ مولوی محمدحنیف کا متبادل حاجی جلات خان کو رکھاگیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے این اے 263 پر عبدالہادی صابر جبکہ پی بی 23 چمن پر ڈاکٹر رفیع اللہ جماعت اسلامی کی جانب سے قاری امداد اللہ ،ڈاکٹر بسم اللہ رودی نے اپنے کاغذات جمع کرائے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کی جانب سے مفتی زین العابدین اور سالار عبدالولی نے کاغذات جمع کرائے اسی طرح پی بی 23 چمن پر بیس سے زائد امیدواروںنے کاغذات جمع کرائے جبکہ این اے 263 پر 21سے زائد امیدواروںنے کاغذات جمع کرائے جوکہ ایک ریکارڈ ہیں جس میں سیاسی پارٹیوں سے زیادہ آزاد امیدوار ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے صوبائی اسمبلی کیلئے بیس ہزار روپے جبکہ قومی اسمبلی کیلئے تیس ہزار روپے جمع کئے جاتے ہیں ۔

امیدواروں کے کاغذات کا14 جون تک جانچ پڑتال ہونگی جس کے بعد 28 جون کو حتمی فہرست جاری کیاجائے گا ۔