جعفرآباد ،اسفند یار جمالی نے اپنے والد اور والدہ کے کاغذات نامزدگی جمع کروادئے

پیر جون 21:35

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) اسفند یار جمالی نے اپنے والد اور والدہ کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ،سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل اور کاروں کے جلوس میں عدالت پہنچے ۔سا بق صوبائی وزیر میر فائق خان جمالی کے صاحبزادے میر اسفند یار خان جمالی نے کہا ہے کہ ہمارے متعلق افواہیں پھیلانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا حلقہ کی عوم میر فائق خان جمالی کو اپنا نجات دہندہ اور رہبر سمجھتی ہے 25 جو لائی کو کامیاب ہو کر خدمت کے سفر کونئے جوش اور ولولے سے جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے والد اور والدہ کے نامزدگی فارم برائے حلقہ NA-261 اور PB-13 کے لیے جمع کروانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبہ بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ہم قومی و صوبائی اسمبلی میں اکثریت حاصل کریں گے ایک سوال کے جواب میں ،ہم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے عوام اب کسی اور کو آزمانے کی بجائے میں دوبارہ خدمت کا موقع دے گی NA-261 جعفرآباد صحبت پور اور PB-13 جھٹ پٹ کے دونو ں حلقوں پر جیت کے نشان ثبت کرینگے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی انفرادی شخصیت کی نہیں بلکہ ہزاروں عام ووٹرز کی حمایت و مدد حاصل ہے ۔