جعفر آباد اور صحبت پور کی عوام کیلئے ہم نے جو کام کیے وہ ناکافی تھے ،ہمیں نئے جوش و جذبے کیساتھ کام کرنا ہوگا ،میرظہور حسین کھوسہ

پیر جون 21:35

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرظہور حسین کھوسہ نے کہا ہے کہ جعفر آباد اور صحبت پور کی عوام کے لیے ہم نے جو کام کیے ہیں وہ ناکافی تھے ،ہمیں نئے جوش و جذبے اور لگن کیساتھ کام کرنا ہوگا ،ہمارے وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں صوبائی حکومت سے بلوچستان کے کئی اضلاع خصوصی فنڈز ، مراعات اور میگا پروجیکٹ حاصل کرلیتے ہیں مگر ہم صرف ایم پی اے فنڈ تک محدود ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 261 پر اپنے نامزدگی فارم جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

میر ظہور حسین کھوسو نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی این اے 261 ، پی بی 13 ،پی بی 14 اور پی بی 15 سمیت نصیر آباد ضلع سے بھی کامیابی حاصل کرے گی (بی اے پی ) کے تمام رہنما ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کررہے ہیں اور ہم سب کو عوام کی حمایت حاصل ہے انہو ں نے کہا کہ صحبت پور میں سلیم خان کھوسہ کی کامیابی کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے کئی امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے آدھے ہمارے حق میں دستبردار ہو جائیں گے صحبت پور ے حلقہ میں گذشتہ پانچ سالو ں کے دوران کوئی ڈھنگ کا کام نہیں ہوا جس پر مجھے بہت افسوس ہے میر ظہور حسین کھوسو نے کہا کہ ما ضی کے مقابلے میں آج الیکشن لڑنا مشکل ہو گیا ہے عوام باشعور ہو چکی ہے اور کسی کی چکنی چپڑی باتو ں میں نہیں آتی بلکہ حقیقی معنو ں میں خدمت کرنے والوں کو ہی منتخب کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :