ا ین اے 265 محمود اچکزئی ، این اے 264 حاجی عبدالرحمن این اے 266سے جمال ترہ کئی نے کاغذات نامزدگی جمع کردیے

پیر 11 جون 2018 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے حلقے این اے 265سے پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی ، این اے 264سے حاجی عبدالرحمن بازئی، این اے 266سے جمال خان ترہ کئی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے جبکہ پی بی24کوئٹہ Iسے یوسف خان کاکڑ ، پی بی 25کوئٹہ IIسے ماسٹر خان محمد کاکڑ ، گل خلجی اورحاجی محمد ابراہیم خان، پی بی26کوئٹہ IIIسے محمد مہدی ہزارہ ، برات خان اچکزئی ،ولی جان اچکزئی ، پی بی 27کوئٹہ IVسے ملک ذاکر خان کاسی ،پی بی 28کوئٹہ Vسے فاروق خان خلجی ،فرحان خلجی ، پی بی 29کوئٹہ VIسے حضرت عمر اچکزئی ، پی بی30کوئٹہ VIIسے سید عبدالخالق آغا اور امیر محمد بڑیچ، پی بی 31کوئٹہ VIIIنصراللہ خان زیرے ، پی بی 32کوئٹہ IXسے حمد اللہ خان بڑیچ اور خان زمان کاکڑ نے کاغذات نامزدگی جمع کردیئے ۔