Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی کا ٹکٹ واپس کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے مخدوم باسط سلطان کو این اے 184 سے ٹکٹ جاری کیا تھا تاہم مخدوم باسط سلان این اے 185 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر معظم جتوئی سے مدمقابل ہوں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 جون 2018 22:00

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی کا ٹکٹ واپس کرتے ہوئے اپنی پارٹی ..
مظفر گڑھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 جون 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی کا ٹکٹ واپس کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا تحریک انصاف نے مخدوم باسط سلطان کو این اے 184 سے ٹکٹ جاری کیا تھا تاہم مخدوم باسط سلان این اے 185 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر معظم جتوئی سے مدمقابل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے طول عرض سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے بہت سے نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کر کے ایسے لوگوں کو ترجیح دی گئی جو نئے نئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے تاہم اپنے علاقے میں خاصا اثر و رسوخ رکھتے تھے اور پہلے سے ابھی اپنے حلقوں میں الیکشن یا تو جیت چکے تھے یا پھر جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ نظریاتی کارکنان نے ٹکٹیں نہ ملنے پر واویلا کھڑا کر دیا ہے ۔

جس روز ٹکٹوں کی تقسیم کی گئی تھی اسی روز سے تحریک انصاف کے کارکنان نے بطور احتجاج بنی گالہ کے سامنے ڈیرے جما لئیے تھے ۔یہ شکایت پورے ملک میں تحریک اںصاف کے کارکنان کو تھی ۔تاہم ایسے حالات میں جب کہ لوگ ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف سے بغاوت کر کے پارٹی کے خلاف الیکشن لڑنے کا سوچ رہے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کا ایک رہنما ایسا بھی ہے جو پارٹی ٹکٹ ملنے پر تحریک انصاف سے بغاوت کر کے پارٹی کے خلاف الیکشن لڑنے کا سوچ رہا ہے۔

تحریک انصاف کا ٹکٹ ملنے کے باوجود مخدوم باسط سلطان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف نے مخدوم باسط سلطان کو این اے 184 سے ٹکٹ جاری کیا تھا تاہم مخدوم باسط سلان این اے 185 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر معظم جتوئی سے مدمقابل ہوں گے۔ انہوں نے این اے 185 اور پی پی 272 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ مخدوم باسط سلطان نے کہا کہ این اے 184 سے میری اہلیہ الیکشن لڑیں گی۔یاد رہے کہ باسط سلطان جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے پلیٹ فارم سے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بنے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات