میں عمران خان کا نہیں وہ میرا مقابلہ کرنے کراچی آرہے ہیں میں تو اسی شہر کی بیٹی ہوں، سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا

میں این اے 243 سے الیکشن لڑوں گی،میں دس سال ڈپٹی اسپیکر رہی ہوں، لوگ مجھے جانتے ہیں ان کی امیدوں پر پورا اتروں گی

پیر جون 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ میں عمران خان کا نہیں وہ میرا مقابلہ کرنے کراچی آرہے ہیں میں تو اسی شہر کی بیٹی ہوں ۔ یہ بات انہوں نے کراچی کے حلقہ این اے 243 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

شہلارضا نے کہا کہ میں این اے 243 سے الیکشن لڑوں گی،میں دس سال ڈپٹی اسپیکر رہی ہوں، لوگ مجھے جانتے ہیں ان کی امیدوں پر پورا اتروں گی۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم میں آپس کے مسلے ہیں ان کی پارٹی سے متعلق عدالتی فیصلہ جوبھی ہو میں کیا کہہ سکتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں عمران خان سے نہیں بلکہ وہ مجھ سے مقابلہ کرنے کراچی آئیں گے یہ کراچی شہر میرا ہے میں کراچی کی بیٹی ہوں۔