Live Updates

عمران خان عمرے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے، ننگے پاوں سرزمین حجاز پر اترے

عمران خان سعودی عرب پہنچے تو بطور عقیدت جوتے نہیں پہن رکھے تھے اور ننگے پاوں سرزمین مقدس پر اترے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 جون 2018 22:34

عمران خان عمرے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے، ننگے پاوں سرزمین حجاز پر اترے
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08 جون 2018ء) :پپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے، ننگے پاوں سرزمین حجاز پر اترے۔ عمران خان سعودی عرب پہنچے تو بطور عقیدت جوتے نہیں پہن رکھے تھے اور ننگے پاوں سرزمین مقدس پر اترے۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ،جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب سے قریب تر آرہا ہے ویسے ویسے سیاسی رہنما انتخابات میں میدان مارنے کے لیے مختلف جتن کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے دعاوں اور عبادات کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے ۔تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عمرے کی ادائیگی کے سرزمین حجاز پہنچ چکے ہیں ،اس موقع پر ان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا بھی انکے ساتھ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان جہاز سے اترے تو اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے انکا استقبال کیا گیا۔اس حوالے سے جو اہم ترین بات ہے وہ یہ کہ جب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جہاز نیچے اترے اور انہوں نے سرزمین مقدس پر پاوں رکھے تو اس وقت انہوں نے جوتے نہیں پہن رکھے تھے بلکہ اس وقت وہ بالکل ننگے پاوں تھے ۔

اس بات کو انکے مداحوں اور مذہبی حلقوں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔اس چیز کو انکی اہلیہ کی طرف بھی منسوب کیا جارہا ہے کہ ممکن ہے کہ ایسا انہوں نے سرزمین مقدس کے تقدس کے پیش نظر اپنی اہلیہ کے کہنے پر ایسا کیا ہو۔عمران خان سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے بعد روضہ رسولﷺ پر بھی حاضری دیں اور خصوصی مناجات کریں گے۔واضح رہے کہ جدت پسند اور مغربی خیالات کے حامل عمران خان گزشتہ کچھ سالوں سے مذہب کی جانب راغب ہو چکے ہیں ۔

وہ اپنی تقاریر کا آغاز قرآن کی آیت سے کرتے ہیں جبکہ اکثر اپنی گفتگو میں قرآن کی آیات اور احادیث کا بھی حوالہ کرتے ہیں۔ایک عرصے سے انکا رحجان روحانیت کی طرف بھی ہے۔بالخصوص بشریٰ مانیکا جو شادی سے پہلے انکی روحانی پیشوا بھی تھیں سے ملاقات کے بعد عمران خان کا مذہب اور روحانیت سے لگاو بڑھ گیا تھا۔شادی کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔کچھ روز قبل انکی اور انکی اہلیہ بشریٰ مانیکا کی ایک ساتھ نماز پڑھتے ہوئے تصویر بھی وائرل ہوئی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات