Live Updates

لسبیلہ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پرامیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

پیر 11 جون 2018 22:55

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) الیکشن 2018 کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا وقت ختم NA272 لسبیلہ/گوادر قومی نشست کیلے 24 جبکہ PB49 حب/دریجی کی صوبائی نشست کیلے 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیی.تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 میں حصہ لینے الیکشن کمیشن کا دیا ہوا وقت ختم ہوگیا NA272 لسبیلہ/ گوادر قومی اسمبلی کی نشست کیلے 24 امیداروں جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال خان.

پرنس احمد علی بلوچ.آزاد امیدار محمد اسلم بھوتانی. پیپلز پارٹی عظیم کوہ بلوچ. بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اخترجان مینگل. واجہ قاسم رونجھو. نیشنل پارٹی کے خورشید رند. مسلم لیگ(ن) کے غلام سرور جمعہ رونجہ. سلیم شہزاد. پاکستان تحریک انصاف کے غلام مصطفی ملک.

(جاری ہے)

جمعیت علمائ اسلام کے مفتی اللہ بخش. جبکہ دیگر امیدواروں میں واجہ مہیم جان.

علی بلوچ.علی احمد.عمران خان بروہی. محمد اکرم.منظور احمد. نصراللہ. نواب خان بزنجو.سعید احمد.شکیل احمد. وزیر احمد نورانی.ظفراللہ.عطائ اللہ شامل ہیں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ PB49حب/دریجی کی صوبائی نشست کیلے 26 امیدواروں جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار محمد صالح بھوتانی. بلوچستان نیشنل پارٹی کے بیرسٹر جہانزیب رونجھو. پیپلز پارٹی کے مومل نیشنل پارٹی کے نظام رند.

خورشید رند. بام پارٹی کے نواز علی برفت. بی این پی عوامی کے قدرت اللہ آزاد امیدوار شہزاد صالح بھوتانی پاکستان تحریک انصاف کے عامر حسین. جبکہ دیگر میں محمد شریف. محمد اقبال.بشیر احمد. علی مراد. عبدالغنی. عبدالستار. آصف علی. سید عارف شاہ. حبیب اللہ. خلیفہ نواز علی. سکندر خان.علی اصغر. غلام قادر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیی. جبکہ امیداروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل آج سے شروع ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات