Live Updates

تحریک انصاف نے ضلع اٹک کے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں این اے 55 اٹک 1 اور این اے 56 اٹک 2 سے سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کو اپنا امیدوار نامزد کردیا

ضلع بھر میں میجر گروپ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پیر 11 جون 2018 22:58

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) تحریک انصاف نے ضلع اٹک کے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں این اے 55 اٹک 1 اور این اے 56 اٹک 2 سے سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے جس سے ضلع بھر میں میجر گروپ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ این اے 55اٹک 1 سے ٹکٹ کیلئے درخواست دینے والے سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم آف شمس آباد نے بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز کی اس یقین دہانی کے بعد کہ وہ حکومت میں آنے کے بعد ماحولیات کے شعبے میں ان کی صلاحیتوں کے مطابق انہیں کردار دیں گے اپنا احتجاج ختم کر کے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار میجر طاہر صادق کی حمایت کا اعلان کردیا ہے تحصیل حضرو کے گاؤں ہارون میں چیئرمین یونین کونسل قیصر خان کے زیر اہتمام افطارپارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ وہ اپنے گروپ اور حامیوں کے ہمراہ میجرطاہرصادق کی بھر پور حمایت کریں گے تاکہ عمران خان کی کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف چلائی جانے والی مہم اپنے منطقی انجام کو پہنچے اور پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو کر پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکے اور پاکستانی عوام کے مسائل حل ہو سکیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات