Live Updates

موجودہ حلف نامہ نکاح نامہ سے زیادہ مشکل ہے،شیخ رشید

حلف نامہ پر پورا اترنے کے لئے آدھی اسمبلی خالی ہو جائے گی، اگر انتخابات اس وقت کرانا ناگزیر ہے تو پولنگ کا وقت رات 12بجے تک کیا جانا چاہیے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پیر 11 جون 2018 22:58

موجودہ حلف نامہ نکاح نامہ سے زیادہ مشکل ہے،شیخ رشید
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے جاری حلف نامے کی حمایت کرتا ہوں لیکن الیکشن کمشنر سے سے کہنا چاہتاہوں کہ موجودہ حلف نامہ نکاح نامہ سے زیادہ مشکل ہے اسے حل کرنے کے لئے کوئی بھی وکیل 2لاکھ روپے سے زیادہ فیس مانگے گا اور اس حلف نامہ پر پورا اترنے کے لئے آدھی اسمبلی خالی ہو جائے گی جبکہ اسقدر شدید گرمی انتخابات کا مناسب وقت نہیں ہے اگر انتخابات اس وقت کرانا ناگزیر ہے تو پولنگ کا وقت رات 12بجے تک کیا جانا چاہیے تاہم آج بروز منگل ڈھوک کھبہ سے انتخابی مہم کا باقائدہ آغاز کریں گے ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے چیف الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ یہ الیکشن کمیشن کا مناسب وقت نہیں ہے اسقدر شدید گرمی میں مائیں ،بہنیں، اور بزرگ کس طرح ووٹ پول کریں گے اگر انتخابات کرانا ضروری ہے تو پولنگ کا وقت بڑھا کر رات 12بجے کر کریں تا کہ ٹرن آئوٹ مناسب ہو انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حلف نامے کا حامی ہوں کسی بھی امیدوار کی دوہری شہریت ، مجرمانہ سرگرمیوں سے شفاف کردار، جائیداد، تعلیمی قابلیت جیسے بنیادی کوائف واضح ہونا ضروری ہے لیکن جاری کردہ حلف نامہ اتنا مشکل ہے کہ کوئی امیدوار خود حل نہیں کر سکتا اور اس کو حل کروانے کے لئے وکیل 1سی2لاکھ روپے فیس کا مطالبہ کرے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن مہم کے دوران جس گھر میں جاتا ہوں مائیں بہنیں پانی کا مطالبہ کرتی ہیں راولپنڈی میں پانی کی قلت کے لئے گزشتہ حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے اور تحریک انصاف کے ساتھ حکومت بنانے کے بعد پہلا کام راولپنڈی کے لئے غازی بروتھا سے پانی کی ترسیل ہو گا انہوں نے کہا کہ صرف شیخ رشید وہ عوامی لیڈر ہے جو خود اپنی مہم چلاتا ہے اور خود کاغذات نامزدگی جمع کرواتا ہے دوسرے لیڈروں کی تو مہم بھی ورکر چلاتے ہیں اور کاغذات بھی وہی جمع کرواتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف بے شرم ہے پانچ سال عوام سے جھوٹ بولتا رہا کئی ہزار میگا واٹ بجلی بنائی تھی تو کہاں گئی انہوں نے کہا کہ 26رمضان المبارک بروز منگل وارڈ 7ڈوھوک کھبہ سے باقائدہ انتخابی مہم کا آغاز کروں گا شیخ رشید نے نگران حکومت سے اپیل کی ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے ا خراج کے لئے اقدامات کریں بیرون ملک پردیسی اور پاکستان میں ان کے خاندان بہت پریشان ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات