Live Updates

سیتا وائٹ کیس میں ریٹرننگ افسر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کر سکتا

سیتا وائٹ کیس کو الیکشن میں لے کر آنا انتہائی افسوسناک ہے لیکن عمران خان کے مخالفین کو اس سے کچھ بھی نہیں ملے گا کیونکہ اس نوعیت کے کیس میں ریٹرننگ افسر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کر سکتا اس کے لیے پھر عدالت میں ہی جانا ہو گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 جون 2018 22:53

سیتا وائٹ کیس میں ریٹرننگ افسر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جون 2018ء) :سیتا وائٹ کیس میں ریٹرننگ افسر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کر سکتا۔شریف خاندان کے قانونی مشیر سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کو بڑی خوشخبری سنا دی۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ سیتا وائٹ کیس کو الیکشن میں لے کر آنا انتہائی افسوسناک ہے لیکن عمران خان کے مخالفین کو اس سے کچھ بھی نہیں ملے گا کیونکہ اس نوعیت کے کیس میں ریٹرننگ افسر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کر سکتا اس کے لیے پھر عدالت میں ہی جانا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دئیے تھے جس کے مطابق عمران خان لاہور ،اسلام آباد، بنوں اور میانوالی سمیت 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔عمران خان این اے 53، این اے 35،این اے 61،این اے 95 اوراین اے 131 سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن تھا جس کے بعد کاغذات نازمدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ آئے گا۔

عمران خان نے پانچوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔اس حوالے سے اہم ترین خبر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے 131 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے جہاں انکا مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے ہوگا۔تاہم تازہ ترین خبر یہ ہے کہ این اے 131 کےریٹرننگ آفیسرنے 18 جون کوعمران خان کو طلب کرلیا۔

ریٹرننگ آفیسراختربھنگونےعمران خان کوکاغذات کی جانچ پڑتال کیلیےبلایاہے۔اس مرحلے پر عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی اور اس حوالے سے عمران خان سے مختلف سوال پوچھے جائیں اور کاغذات نامزدگی اس صورت قبول ہو گے اگر عمران خان متعلقہ ریٹرننگ آفسر کو اپنے جوابات سے مطمئن کرنے میں کامیاب رہے۔یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس نے بھی عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ کیس دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مخالفین عمران خان کے خلاف اس کیس کو ہتھیار کے طور پر استعمال کریں گے اور یوں چئیرمین تحریک انصاف پر بھی نااہلی کی تلوار لٹک سکتی ہے۔

تاہم پانامہ کیس میں مسلم لیگ ن اور شریف خاندان کے وکیل اور معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کو خوشخبری سنا دی ہے۔اس معاملے پر بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات کو سیاست میں لے کر آنا انتہائی افسوسناک ہے اور یہ 1997 کے الیکشن سے عمران خان کے ساتھ ہوتا رہا ہے اور کوئی نہ کوئی جماعت اس کیس کو سامنے لے آتی ہے تاہم مخالفین اس بنیاد پر عمران خان کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روک سکتے۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو ریٹرننگ آفسیر مسترد نہیں کر سکتا ہے بلکہ اس کے لیے عدالت جانا ہوگا اور وہاں امریکی عدالت میں سیتا وائٹ کیس کے متعلق کئیے گئے فیصلے کو بطور شہادت پیش کرنا ہوگا لیکن میرا نہیں خیال کہ اس سے کچھ فرق پڑنے والا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک بڑی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں اور کروڑوں لوگ ان سے امید لگائے بیٹھے ہیں ایسے میں اس طرح کے متنازعہ کیسسز کو سامنے لانا افسوسناک ہے۔یا درہے کہ آج سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے سیتا وائٹ کیس کی بنیاد پر عمران خان کے خلاف جانے کی بات کی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات