اسلام آبادپولیس نے مولانا عبدالعزیز کو لال مسجد میں ختم القرآن کے موقع پر خطاب کرنے سے روک دیا

پیر 11 جون 2018 23:53

اسلام آبادپولیس نے مولانا عبدالعزیز کو لال مسجد میں ختم القرآن کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) اسلام آباد پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی جانب سے لال مسجد میں ختم القرآن کے موقع پر خطاب کرنے سے ایک بار پھر روک دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او ابپارہ عبدالرشید کی جانب سے مولانا عبدالعزیز کو جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق مولانا عبدالعزیز کو اگاہ کیا گیا ہے کہ اس کا نام دہشت گردی کی لسٹ فورتھ شیڈول میں شامل ہے اور ایس ایچ او کی اجازت کے بغیر کسی بھی اجتماع میں شرکت نہیں کر سکتے ہیں نوٹس کے مطابق مولانا عبدالعزیز کو اگاہ کیا گیا ہے کہ آپ کسی بھی اجتماع میں شرکت کرنے سے باز رہیں بصورت دیگر آپ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :