مضبوط پالیسی سے پاکستان کو خوشحال اور ترقی پسند بنا سکتے ہیں ، بلاول بھٹوزرداری

ملک کو مضبوط جمہوریت، معاشی انصاف اور مضبوط خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے

منگل 12 جون 2018 00:00

مضبوط پالیسی سے پاکستان کو خوشحال اور ترقی پسند بنا سکتے ہیں ، بلاول ..
لاڑکانہ /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو مضبوط جمہوریت معاشی انصاف اور مضبوط خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

مضبوط پالیسی سے پاکستان کو خوشحال اور ترقی پسند بنا سکتے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ابھی لمبا سفر ہے ،ابھی اور بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 200 لاڑکانہ سے میرے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے ہیں ۔یہ وہی حلقہ ہے جہاں سے میری ماں ، نانی اور نانا نے الیکشن لڑا تھا۔