دُبئی: نوجوان سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی

واقعے میں ملوث ملزم کے چار ساتھی فی الحال مفرور ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل جون 11:42

دُبئی: نوجوان سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو جیل کی ہوا کھانی پڑ ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جُون 2018ء) عدالت نے ایک بے روزگار شخص کو کالج کے طالب علم کو اغوا کر کے صحرا میں لے جانے‘ برہنہ کر کے اُس کی فلم بنانے اور زیادتی کی کوشش کرنے کے جُرم میں دو سال قید کی سزا سُنائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملزم کو کچھ عرصہ قبل یہ سزا سُنائی گئی تھی جس کے خلاف اُس نے اپیل کر رکھی تھی‘ مگر عدالت کی جانب سے ملزم کے خلاف سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سُنایا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق 25 سالہ امارتی ملزم اور اُس کے چار ساتھیوں کی ملاقات اپریل 2017ء میں ایک 19 سالہ اماراتی طالب علم سے بلیئرڈ کلب کے باہر ہوئی تھی۔ ملزم نے طالب علم کو سیر کے لیے ساتھ چلنے کی دعوت دی‘ جسے اُس نے قبول کر لیا۔ تب ملزم اور اُس کی ساتھی ملزم کو صحرا میں واقع ایک دُور دراز مقام پر لے گئے۔

(جاری ہے)

جہاں ملزم نے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی‘جس پر اُس نے مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔

جس پر ملزم اور اس کے ساتھیوں نے اُسے مار پیٹ کر زمین پر گرا دیا اور برہنہ کر کے اُس کی ویڈیو بنائی۔ اس دوران طالب علم کی طرف سے مسلسل مزاحمت کا مظاہرہ کرنے پر ملزم اُسے زیادتی کا نشانہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ دسمبر 2018ء میں دُبئی کی عدالت نے ملزم کو متاثرہ طالب علم کے اغوا‘ مار پیٹ اور زیادتی کی کوشش کے الزام میں دو سال قید کی سزا سُنائی تھی۔

اس کے علاوہ ملزم پر طالب علم کی کار چھیننے اور اُسے فون اور بٹوے میں موجود ڈھائی سو اماراتی درہم سے محروم کرنے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔ تاہم ملزم کے چار ساتھی ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے۔ملزم نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کی تھی مگر جج کی جانب سے سابقہ فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ملزم کی سزا برقرار رکھی ہے۔ ملزم نے عدالت میں اپنے خلاف عائد کیے گئے الزامات کو ماننے سے انکار کیا تھا۔ ملزم کو فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت سے اپیل کا حق دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :