ریحام خان کی چھپ چھپ کر ملاقاتیں۔۔۔

رات گئے پارٹیوں میں کس شخصیت کے گھر پائی گئیں،خبر نے نئی بحث چھیڑ دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل جون 11:51

ریحام خان کی چھپ چھپ کر ملاقاتیں۔۔۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا ٹوئسٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان کے اور عمران خان کے تعلقات کشیدہ ہی تھے، مجھے ان کی آپسی ان بن نظر آرہی تھی کیونکہ ایک مرتبہ جب میں ان کے گھر گیا تھا تو ریحام خان بار بار عمران خان کو کہہ رہی تھیں کہ اور انہوں نے بارہا میرے سامنے عمران خان کو کہا کہ کتے کو باہر بھیج دیں اور رﺅف سے بات کر لیں۔

شیرو کی موجودگی ریحام خان کو کھٹک رہی تھی۔ لیکن میرے خیال میں اس وقت ریحام کی یہ بات ٹھیک تھی، عمران خان پر ریحام خان کا یہ تاثر تھا کہ وہ بہت نیک اور تہجد گزار ہیں، یہ اپنے دوستوں کو بھی بتاتے تھے کہ ریحام خنا بہت نیک اور تہجد گزار ہیں، وہ بنی گالہ جا کر یہی کرتی تھیں ، انہوں نے وہاں جا کر نمازیں بھی پڑھیں، روزے بھی رکھے۔

(جاری ہے)

لیکن جب دانیال عزیز نے ان پر حملہ کرنا شروع کیا ،لیکن کسی نے عمران خان کو بتایا کہ اس طرح کی بات ہے ہی نہیں، عمران خان کا بتایا گیا کہ دانیال عزیز کے گھر پارٹیز ہوتی تھیں وہاں بہت بہت جرنلسٹ آتے تھے وہاں ریحام خان بھی جاتی تھیں۔

رؤف کلاسرا نے کہا کہ دانیال عزیز کے گھر پارٹیز ہوتی تھیں اکثر میں بھی گیا ہوں، لہٰذا جب عمران خان کو بتایا گیا کہ ریحام خان دانیال عزیز کے گھر ہونے والی پارٹیوں پر رات گئے تک موجود ہوتی تھیں تو یہ بات عمران خان کے لیے ایک بم شیل تھا اور وہ یہ ماننے کو تیار نہیں تھے کہ جو انسان یہاں میرے ساجنے اتا عبادت گزار ہے وہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک نومی نام کا بندہ تھا جو دانیال عزیز کو بھی جانتا تھا اور عمران خان کو بھی ۔ ریحام خان کی پارٹیز میں موجودگی کی اسی نے گواہی دی ، اب ہوا یہ کہ عمران خان نے ریحام خان سے اس بارے میں پوچھا کہ کیا آپ دانیال عزیز کو جانتی ہیں؟ آپ ان کے گھر جاتی رہی ہیں پارٹیز پر؟ تو وہاں پر ریحام خان نے دانیال عزیز کو پہنچاننے سے بالکل انکار کر دیا اور عمران خان سے پوچھا کہ وہ کون ہے جس پر عمران خان نے ریحام خان کو حوالہ دیا کہا تو ریحام خان نےکہا کہ آپ کا مطلب وہ موٹا شخص؟اس پر عمران خان کو شک ہوا۔

ریحام خان کے مکرنے کے بعد عمران خان کو مزید ثبوت چاہئیے تھے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان اپنا بلیک بیری اپنے تکیے کے اندر ڈال کر رکھتے تھے اس کے باوجود ریحام خان نے ان کا بلیک بیری حاصل کر لیا۔ ریحام خان کے ہاتھ عمران خان کا بلیک بیری اور ان کے مسیجز لگے تو عمران خان پزل ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریحام خان سے سب سے بڑی غلطی یہ ہوئی تھی کہ انہوں نے نہ صرف عمران خان کے دوستوں پر نظر رکیھنی شروع کر دی تھی بلکہ کئی دوستوں کو عمران خان سے دور کرنا بھی شروع کر دیا تھا۔

عمران خان نے اپنے دوستوں کو بتایا کہ ریحام خان کے پاس میری چیزیں موجود ہیں میں اب کیا کروں؟ جس پر عمران خان کو بتایا گیا کہ دانیال کے پاس وٹس ایپ پر کچھ ایسی چیزیں موجود ہیں ، وٹس ایپ پر ریحام اور دانیال کے مابین کچھ چیزوں کا تبادلہ ہوا، جس پر عمران خان کے کان کھڑے ہوگئے ۔ یاد رہے کہ رؤف کلاسرا نےاپنے کالم میں عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی سے متعلق کچھ انکشافات کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے ان کے کالمز کو کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔