مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز پر حملوں میں2 پولیس اہلکار ہلاک، 10 زخمی

منگل 12 جون 2018 12:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میںآج پلوامہ قصبے میں ایک حملے میںبھارتی پولیس کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

حملہ آور پولیس اہلکاروں کی رائفلیں اور گولہ بارود بھی اٹھاکر لے گئے۔بھارتی فوج اور پولیس نے حملے کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔دریں اثناء اسلام آباد قصبے کے علاقے جنگلات منڈی میں ایک اور حملے میںایک گرینیڈ دھماکے میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 10اہلکار زخمی ہوگئے۔