مقبوضہ کشمیر‘جموں کے علاقے پونچھ میں بھارتی فوج کے اہلکار کی خودکشی

منگل 12 جون 2018 12:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے علاقے پونچھ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکارنے اپنی سروس رائفل سے گولی چلاکر خودکشی کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

خودکشی کرنے والے فوجی اہلکار کی شناخت گنر رنجوٹ سنگھ کے طورپر ہوئی ہے اور اس کا تعلق بھارتی ریاست پنچاب کے علاقے روپ نگر سے ہے۔اس واقعے سے جنوری 2007ء سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروں کوتعداد بڑھ کر403ہوگئی ہے۔