Live Updates

تحریک انصاف کے کارکنوں کامسجد نبویﷺ میں بھی سیاسی مقاصد کا استعمال

عمران خان کے مقدس جگہ پہنچتے ہی جانتے ہیں کیا حرکت کر ڈالی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 جون 2018 12:16

تحریک انصاف کے کارکنوں کامسجد نبویﷺ میں بھی سیاسی مقاصد کا استعمال
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے گذشتہ روز سعودی عرب روانہ ہوئے۔اس موقع پر عمران خان کے ہمراہ ان کے قریبی دوست زلفی بخاری ، عون چودھری اور علیم خان بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان مدینہ منورہ پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے ان کو دیکھتے ہی نعرے بازی شروع کر دی، سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مسجد نبویﷺ میں عمران خان کو دیکھتے ہی لوگوں نے ''عمران تیرے جاں نثار ، بے شمار شمار'' کے نعرے لگانا شروع کر دئے۔

اس ویڈیو پر جہاں عمران خان کے لیے عوام کی محبت کو سراہا گیا وہیں مسجد نبویﷺ جیسے پاک اور پُر سکون مقام پر اسس طرح کی نعرے بازی کی مذمت بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خاصی وائرل ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان جب گذشتہ روز اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے،تو انہوں نے ازراہ عقیدت ننگے پاؤں سرزمین حجاز پرقدم رکھا۔

اس بات کو ان کے سپورٹرز اور مذہبی حلقوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کے اس اقدام کو ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے بھی منسوب کیا جارہا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سرزمین مقدس کے تقدس کے پیش نظر ننگے پاؤں جہاز سے اُترنے کا فیصلہ عین ممکن ہے کہ اپنی اہلیہ کے کہنے پر کیا ہو۔ عمران خان سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے بعد روضہ رسولﷺ پر بھی حاضری دیں اور خصوصی مناجات بھی کریں گے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان میں گذشتہ کافی عرصہ سے روحانیت کی جانب رغبت دیکھنے میں آئی ہے ، پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو روحانیت سے لگاؤ بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد ہوا، بشریٰ بی بی عمران خان کی روحانی پیشوا بھی تھیں لیکن اب وہ ان کی اہلیہ ہیں۔ بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد عمران خان کی شخصیت میں مذہبی وابستگی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ حال ہی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نماز ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ممکنہ طور پر آج شام عمرے کی ادائیگی کے بعد کل وطن واپس پہنچیں گے۔ عمران خان کے حق میں مسجد نبویﷺ میں ہونے والی نعرے بازی کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات