Live Updates

عمران خان اور اہلیہ کی روضہ رسول پر حاضری، کل عمرہ ادا کریں گے

منگل 12 جون 2018 12:36

عمران خان اور اہلیہ کی روضہ رسول پر حاضری، کل عمرہ ادا کریں گے
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں، کل عمرہ ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر عمران خان نے مدینہ منورہ میں قیام کیا جہاں انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مختلف دعائیں مانگیں اور وہ (آج) بدھ کی شام عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔ عمران خان کی مدینہ منورہ پہنچنے اور وہاں مصروفیات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں اہلیہ کے ہمراہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات